• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری انڈر پاس کی افتتاحی تقریب، بہارہ کہو روڈ پر ٹریفک متاثر ہو گی

اسلام آباد( جنگ نیوز) 17 اپریل کو مری انڈر پاس کی افتتاحی تقریب کے باعث مری روڈ بہارہ کہو پر غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔کشمیر چوک سے بہارہ کہو روڈ آنے جانے والی ٹریفک کے لئے دن ساڑھے 10 سے ساڑھے 12 بجے تک بند رہے گا۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق اس دوران مری آنے جانے والے لوگ متبادل راستہ کا استعمال کریں۔مری/بہارہ کہو جانے والی ٹریفک کشمیر چوک سے راول ڈیم چوک، پارک روڈ، بنی گالہ سے کورنگ روڈ کا استعمال کرے۔ بہارہ کہو سے راولپنڈی/اسلام آباد آنیوالے کورنگ روڈ سے بنی گالہ، پارک روڈ، راول ڈیم چوک، فیض اباد اور کشمیر چوک استعمال کر سکتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید