ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر عامر کریم خاں نے کوٹلہ تولے خاں زیر تعمیر سکول کا دورہ کیا اور ترقیاتی کام جلد مکمل کرکے سکول میں کلاسز کا اجراء کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ کرایہ کی عمارت میں قائم گورنمنٹ ایم سی پرائمری سکول کو نئ عمارت میں منتقل کیا جائے گا۔پلے گروپ تا دہم تک سکول کو مکمل فنکشنل کیا جائے گا۔اس موقع پرسی او ایجوکیشن صفدر حسین واہگہ کی جانب سے تفصیلی بریفننگ دی گئی ۔