• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ خیرالمدارس ملتان 98 ویں تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر) جامعہ خیرالمدارس ملتان کے 98 ویں تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز ہوئی ،جامعہ کے مہتمم و شیخ الحدیث اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلٰی مولانا محمد حنیف جالندھری نے صحیح بخاری شریف کی پہلی حدیث کا درس دیا اور کہا کہ دینی مدارس اللہ کے دین کی تعلیم کے فروغ کے مراکز ہیں، یہ ان شاءاللہ قیامت تک قائم رہیں، گے ہم مدارس کی آزادی بخود مختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے،جامعہ کے رئیس المفتین مولانا مفتی محمد عبداللہ نے کہا کہ اللہ کے خزانوں میں قرآن مجید اور شریعت سے بڑھ کر کوئی دولت نہیں ہے ۔
ملتان سے مزید