• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگری کے وزیر خارجہ کی اسلام آباد آمد، اسحاق ڈار سے ون ٹو ون اور وفود کی سطح پر بات چیت، سفارتی پاسپورٹ کیلئے ویزا چھوٹ سمیت کئی معاہدے، وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )ہنگری کے وزیر برائے خارجہ امورو تجارت پیٹر سیجارتو کی پاکستان کے دورے پر اسلام آباد‘نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ون ٹوون ملاقات ‘وفود کی سطح پر بات چیت ‘ثقافتی تبادلہ پروگرام‘آثار قدیمہ اورسفارتی پاسپورٹ کے لیے ویزا کی چھوٹ سمیت کئی معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط‘ پیٹرسیجارتو نے وزیراعظم شہبازشریف سے بھی ملاقات کی ‘ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہنگری نے یورپی یونین میں پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ جمعرات کوشہباز شریف سے ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارتو کی وزیر اعظم ہائوس میں ملاقات ہوئی۔ شہبازشریف نے وزیراعظم اوربان کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا پیغام بھی بھیجا۔ وزیر اعظم نے پاکستان اور ہنگری کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ثقافت، آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اہم خبریں سے مزید