• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں شاہراہ کی مخالفت کوتاہ اندیشی اور تنگ نظری ہوگی، شہباز شریف

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کے لئےمتعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ٹاسک سونپتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری اور غیر رسمی مساوی معیشت کا خاتمہ حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کا کلیدی جزو ہے،ملکی معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے فی الفور ایک متحرک ورکنگ گروپ قائم کیاجائے‘بلوچستان میں این 25 شاہراہ کی مخالفت کوتاہ اندیشی اور تنگ نظری ہو گی‘ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے متعلقہ حکومتی اداروں‘بین الاقوامی اداروں اور شراکت داروں کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس کے سنگ بنیاد کی تقریب ‘ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ‘انسداد پولیوسے متعلق جائزہ اجلاس اوربرطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ واجد خان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انڈر پاس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کاکہناتھاکہ ملکی معیشت مستحکم ہو گئی ہے، قوم ترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن ہو چکی ہے۔

اہم خبریں سے مزید