• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس علی باقر اور جسٹس عقیل عباسی سپریم کورٹ آئینی بنچ میں شامل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جوڈیشل کمیشن نے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عقیل عباسی کو سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں شامل کر لیا۔ گزشتہ روز چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں دونوں ججوں کو آئینی بنچ میں شامل کرنے پر کثرت رائے سے اتفاق کیا گیا۔ دو نئے ججز کی شمولیت کے بعد آئینی بنچ میں ججز کی تعداد 15 ہو گئی۔ آئینی بنچ میں ججز کی تعداد 15 ہو گئی، فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ رولز ترمیمی کمیٹی ،رجسٹرار آفس کے کام کو سراہا گیا ، ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی اکثریت نے دونوں ججز کے ناموں کی منظوری دی۔ جسٹس عقیل عباسی کے نام کی منظوری 8 ووٹوں کی اکثریت نے دی جبکہ جسٹس علی باقر نجفی کو 7 ووٹ ملے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر سمیت بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر گوہر علی خان نے بھی آئینی بنچز میں مزید ججز کو تعینات کرنے کی مخالفت کی۔ اجلاس میں اعلیٰ عدالتی امور اور بنچ کی فعالیت کو مزید موثر بنانے پر بھی گفتگو کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید