• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روات انڈسٹریل سٹیٹ میں لگنے والی آگ پربالآخر قابوپالیاگیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) روات انڈسٹریل سٹیٹ میں ایک فیکٹری اور ویئر ہاؤس میں لگنے والی آگ پربالآخر قابوپالیاگیا، ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے والی خوفناک آگ میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم عمارت کو بہت زیادہ نقصان پہنچا،ٹیکسٹائل وپولیسٹر فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کے لئے ریسکیو 1122 راولپنڈی ، واسا، اور اسلام آباد فائربریگیڈ کے فائر فائٹرز نےمسلسل 16 گھنٹے تک فائرفائٹنگ آپریشن کیا ،یہ آپریشن منگل کی صبح مکمل ہوا، آپریشن میں 21 ایمرجنسی گاڑیوں سمیت 80 سے زائد ریسکیو اہلکار وں نے حصہ لیا،آگ بجھانے کے لیے مسلسل فوم ملا پانی استعمال کیا گیا،ذرائع کاکہنا ہے کہ فیکٹری میں ایل پی جی سلینڈرز کی موجودگی کے باعث آگ نے شدت اختیار کی، آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں،ترجمان 1122عثمان گجر کاکہناتھاکہ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ فیکٹری کے اندر موجود ٹیکسٹائل میٹریل اور دیگر آتش گیر سامان کی بڑی مقدار کی وجہ سے تیزی سے پھیلی، عمارت 8 کنال سے زائد رقبہ پر پھیلی ہوئی ہے ، آگ بجھانے کے لیے ریسکیو سنارکل بھی آپریشن میں شامل کی گئی۔فائر فائٹنگ آپریشن میں بحریہ فائر سروس، اسلام آباد فائر سروس اور واسا راولپنڈی نے بھی معاونت فراہم کی جبکہ قریبی اضلاع سے بھی فائر ٹینڈرز اور عملہ طلب کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید