کراچی(ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ رانا ثنا بلاول کا بیان نہیں سمجھے، وفاق سے تنازع نہیں چاہتے، امید ہے وزیر اعظم خلق ِ خدا کی آواز سنیں گے، ملک مزید افراتفری کامتحمل نہیں ہوسکتا ، کل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے جلسے میں کہا کہ آپ کینالوں کا منصوبہ ختم کریں، میں پچاس سال تک کی پالیسی آپ کے ساتھ بیٹھ کربنانے کے لئے تیار ہوں،یہ بہت بڑا بیان تھا چیئرمین صاحب کا کہ مستقبل کے لئے پچاس سال کے لئے بھی جو ہماری پالیسی ہوں گی میں آپ کے ساتھ بیٹھ کر بنانے کے لئے تیار ہوں۔ آپ کینال کے منصوبے کو ختم کرنے کا اعلان کریں۔ تو میں سمجھتا ہوں کہ رانا ثنا اللہ تک ایک کلیئر Statementنہیں گیا جتنا میں سمجھا ہوں،ملک مزید افرا تفری کامتحمل نہیں ہوسکتا ہے، پوری قوم کو چاروں صوبوں کو مل کر مضبوط پاکستانی قوم بن کر اپنے ملک کو آگے لے کر چلنا ہے۔ پیپلزپارٹی نے شروع سے مثبت اپروچ رکھی ہوئی ہے، ہم نے کہا ہے کہ ہم تنازع نہیں چاہتے ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب نے کل بھی جلسے میں کہا ہے اس سے پہلے بھی لاڑکانہ میں بھی 4اپریل کوجلسے میں کہا تھا کہ اس کینال کے منصوبے میں سندھ کے لوگوں کے خدشات ہیں، اس منصوبے کے خاتمے کا اعلان وزیر اعظم صاحب کریں اور ابھی بھی ہم یہ امید رکھتے ہیں کہ وزیر اعظم صاحب خلق ِ خدا کی آواز سنیں، اور کوئی ہم اپنے لئے ڈیمانڈ نہیں کررہے۔