• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کن اشیا کو خوراک میں شامل کر کے دل کے امراض سے بچا جاسکتا ہے؟

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

طبی ماہرین کی رائے میں دال، جنے اور پھلیاں کھانے سے کولیسٹرول کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ہارٹ اٹیک برطانیہ میں موت کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ برطانوی اسپتال ہر 5 منٹ میں ایک نیا کیس رپورٹ کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے طبی ماہرین کہتے ہیں اگر غذا میں کچھ تبدیلیاں کر دی جائیں تو ہارٹ اٹیک کے خطرے کو کافی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

اینڈو کرائنولوجسٹ ڈاکٹر فرانسکو روزرو نے تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ دال، چنے اور پھلیاں کھانے سے نقصان دہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے، یہ کولیسٹرول دل کی بیماریوں اور فالج کی وجہ بنتا ہے۔

ڈاکٹر فرانسکو روزرو نے مزید بتایا ہے کہ پھلیاں نا صرف کولیسٹرول کو کنٹرول کرتی ہیں بلکہ خون میں شکر کی سطح کو قابو میں رکھنے کے لیے بھی مدد کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ دال میں انسداد سوزش کی خصوصیات ہوتی ہیں جو دل کو صحت بخشتی ہیں، جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔

صحت سے مزید