• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور/کراچی (ایجنسیاں)شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے فون پر رابطہ کیا‘ ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات کرکے کینالز مسئلہ کو مذاکرات سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شہباز شریف اورنواز شریف نے ہدایت دی ہے کہ سندھ کے تحفظات کا خاتمہ کیا جائے‘ کینالز کے معاملے پر سندھ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کینالز کے معاملے پر ہر فورم پر اپنا موقف پیش کر چکی ہے’ پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کو متنازع کینالز پر شدید تحفظات ہیں‘پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کے لیے1991کے معاہدے کے تحت پانی کی منصفانہ تقسیم چاہتی ہے، پیپلز پارٹی بھی کینالز کے معاملے پر وفاقی حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

اہم خبریں سے مزید