• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ نے تیسری ہیلتھ کیئر ایکسپو اینڈ کانفرنس کا افتتاح کر دیا

کراچی (اے پی پی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے تیسری تین روزہ ہیلتھ کیئر ایکسپو اینڈ کانفرنس کا افتتاح کر دیاہے۔مہمان خصوصی گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں منافع سے زیادہ خدمت کے جذبے کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،این آئی سی وی ڈی اور دیگر سرکاری طبی ادارے سندھ بھر میں عوام کو موثر طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ تقریب میں قونصل جنرلز، معزز مہمانانِ گرامی، طبی ماہرین اور شعب صحت سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ گورنر سندھ نے مزید کہاکہ صحت سمیت ہر شعبے میں رابطے کا تسلسل اور باہمی ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ صفائی نصف ایمان ہے اور علاج سے بہتر احتیاط ہے،صفائی کے فروغ سے متعدد بیماریوں اور معاشرتی مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے،علاج، آپریشن اور طبی خدمات کے ہر مرحلے میں صفائی کے اصولوں پر سختی سے عمل کیا جانا چاہیے۔

ملک بھر سے سے مزید