کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر سید صدرالدین شاہ راشدی نےوفاق اور سندھ کے حکمرانوںکو ایک سکے کے دو رخ قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ سندھ حکومت نے صوبے کے مفادات کا تحفظ کرنے کے بجائے انہیں نقصان پہنچایا ،انہوں نے ببرلو میں پریا کماری سمیت صوبےکےمختلف علاقوں سے لاپتا بچیوں کی بازیابی کیلئے قائم احتجاجی کیمپ پر پولیس کارروائی کی شدید مذمت کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ممتاز قانون دان جسٹس (ر) آفتاب گریرا، کامران گریرا اور سید ولی اللہ شاہ سے ملاقات کے دوران کیا۔