• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس یو ای ٹی کے شعبہ بایومیڈیکل انجینئرنگ کی تاریخی کامیابی

کراچی(نیوز ڈیسک) سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (SSUET) کے شعبہ بایومیڈیکل انجینئرنگ نے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنی پہلی پی ایچ ڈی (PhD) برائے بایومیڈیکل انجینئرنگ کی تکمیل کا اعزاز حاصل کیا ہے۔انجینئر ثانیہ تنویر جو ڈاکٹر تنویر احمد طاہر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (APNS)، کی صاحبزادی ہیں نے یہ نمایاں کامیابی حاصل کرکے نہ صرف اپنی علمی و تحقیقی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے بلکہ شعبے بایومیڈیکل انجینئرنگ اور سر سید یونیورسٹی کے لیے بھی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ان کی پی ایچ ڈی تحقیق ʼʼمشین لرننگ کے ذریعے وٹیلیگو کی درست تشخیصʼʼ کے موضوع پر مبنی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید