کراچی ( آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی آج ( جمعہ ) سندھو دریا کے پانی پر مبینہ ڈاکے اور سندھ کے آبی حقوق کے تحفظ کے لئے سندھ بھر کے تحصیل ہیڈکوارٹرز میں احتجاجی ریلیاں نکالے گی۔انہوں نے وفاقی حکومت اور ارسا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کو 1991 ءکے پانی معاہدے کے مطابق حصہ نہ دینا وفاق اور ارسا کی نااہلی ہے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ سی سی آئی اور ارسا آئینی معاہدوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ تمام صوبوں کے آبی حقوق کا تحفظ ہو سکے۔