• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسپورٹ کی غیرقانونی پراسیسنگ میں ملوث دو منظم کرپشن نیٹ ورک بے نقاب

کراچی(مطلوب حسین )وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے ریجنل پاسپورٹ آفس سانگھڑ اور ڈسٹرکٹ پاسپورٹ آفس شہید بینظیر آباد میں کارروائیاں کرتے ہوئے پاسپورٹ کی غیرقانونی پراسیسنگ میں ملوث دو منظم کرپشن نیٹ ورک بے نقاب کر دیے۔ دونوں کارروائیوں کے سلسلے میں الگ الگ مقدمات درج کر کے سرکاری اہلکاروں، نجی ایجنٹوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل شہید بینظیر آباد نے مصدقہ خفیہ اطلاع پر ریجنل پاسپورٹ آفس سانگھڑ میں چھاپہ مار کر خدا بخش لغاری، محمد اعظم اور عبدالسلام کو گرفتار کر لیا۔

ملک بھر سے سے مزید