• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، شہباز شریف سمیت عالمی رہنماؤں کی تعزیت

لاہور،اسلام آباد،ویٹی کن سٹی (ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ،روسی صدر پیوٹن، برطانیہ کےبادشاہ چارلس،صدر پاکستان آصف علی زرداری،وزیر اعظم شہباز شریف سمیت عالمی رہنمائوں نے مسیحیوں کے روحانی پیشوا کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے، بیونس آئرس میں پیدا ہوئے،اصل نام خورخے ماریو بیرگولیو تھا،رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما،غزہ جنگ کے خاتمے کے حامی تھے، اسلام اور مسیحیت کے درمیان امن و تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار رہا، سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعات کی بھر پور مذمت کی،12سالہ دور میں کئی بیماریوں کا شکار رہے،چند روز قبل صحت یاب ہو کر ہسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے،ایسٹر کے موقع پر انہوں نے لوگوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔2013میں پوپ بینڈکٹ کے استعفے کے بعد پوپ بنے،رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما تھے ،وہ غزہ جنگ کے خاتمے کے حامی تھے۔ امریکی اور برطانوی میڈیا ذرائع کے مطابق ویٹیکن سٹی نے پیر کو اعلان کیا کہ رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما پوپ فرانسس انتقال کر گئے ہیں۔پوپ فرانسس کا اصل نام "خورخے ماریو بیرگولیو" تھا، وہ ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں پیدا ہوئے، کیتھولک چرچ کے روایتی مزاج سے ہٹ کر وہ پوپ بننے کے بعد پہلی بار چرچ کی فضاؤں میں ایک ایسی روشنی لے کر آئے جس نے اسٹیبلشمنٹ کے اندھیروں میں لرزش پیدا کر دی۔2013 میں رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ بننے والے پوپ فرانسس اس سے پہلے ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے آرچ بشپ تھے اور اس دوران وہ اپنی سادگی، عوامی زندگی اور خدمت کے جذبے کے لیے پورے براعظم میں مشہور تھے۔

اہم خبریں سے مزید