• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوٹ کیس سے لاش برآمد، قتل میں ملوث خاتون اور ایک شخص گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ شاہ لطیف کی حدود میں کچرا کنڈی سےسوٹ کیس میں برآمد ہونے والی لاش کے قتل میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف کی حدود میں چند روز قبل کچرا کنڈی کے قریب بیگ سے ملنے والی مقتول آصف علی کی لاش کے اندھے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے دو مرکزی ملزمان علیزہ عرف کنول بتول اور مولا بخش کو گرفتار کرلیا ، مقتول آصف علی ملزمہ علیزہ کا قریبی دوست تھا، جسے علیزہ نے اپنے دوسرے دوست مولا بخش کے ساتھ مل کر جان سے مارنے کی منصوبہ بندی کی اور دونوں ملزمان نے مقتول آصف کو گھر بلایا، جہاں سر پر بھاری ہتھوڑے سے وار کر کے بے رحمی سے قتل کردیا اور لاش کو سوٹ کیس میں بند کرکے رات کی تاریکی میں کچرے کے ڈھیر کے قریب پھینک کر دونوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے،شاہ لطیف پولیس نے دیگر شواہد کی بنیاد پر ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا، دوران تفتیش ملزمہ علیزہ نے منصوبہ بندی اور قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا جبکہ دونوں ملزمان نے دوران تفتیش مزید انکشاف کیا کہ مقتول سے ان کے ذاتی معاملات پر تنازع چل رہے تھے جس کے باعث دونوں نے اسے راستے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والا تیز دھار آلہ اور دیگر شواہد بھی برآمد کرلیے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید