ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اولیامیں پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں ملتان کرکٹ سٹیڈیم اور روٹس پر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے بھرپور صفائی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا،اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر عبدالرزاق ڈوگر کی ہدایت پر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملے نے بھاری مشینری کے ساتھ کرکٹ ٹیموں کے روٹس اور سٹیڈیم کی جانب جانے والے راستوں پر بھرپور صفائی آپریشن آپریشن کر کے پانی کا چھڑکاؤبھی کیا۔