اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ،یوم ارض قدرت کی عطا کردہ امانت کی یاد دہانی ہے، زمین ہماری ماں ہے، اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے،قدرتی وسائل کا دانشمندانہ استعمال ناگزیر ہے۔ منگل کو چیئرمین سینیٹ نے عالمی یوم ارض کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ زمین ہماری ماں ہے، اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے،یوم ارض قدرت کی عطا کردہ امانت کی یاد دہانی ہے۔