• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 9 لاکھ 54 ہزار پراپرٹیز رجسٹرڈ، 5 لاکھ 44 ہزار ٹیکس ادا کرتی ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے ہدایت کی ہے کہ کراچی میں پراپرٹی سروے کے حوالے سے کلک اپنی بنائی ہوئی فزیبلٹی رپورٹ میں یونین کونسلز کو بھی آن بورڈ لے، سروے کے تحت اس وقت شہر میں صرف 9 لاکھ 54 ہزار پراپرٹیز رجسٹرڈ ہیں، جب کہ پولیو، کے الیکٹرک اور دیگر ذرائع سے کلک نے جو ڈیٹا کلیکشن کیا ہے اس کے مطابق 33 لاکھ سے زائد پراپرٹیز رہائشی و کمرشل کراچی میں موجود ہیں،وہ بدھ کو یہاں کلک کے مرکزی دفتر میں منعقد 2علیحدہ علیحدہ اجلاسوں کی صدارت کررہے تھے، اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر نے اس منصوبے کی اب تک کی تیاریوں کے حوالے سے وزیر بلدیات کو بتایاکہ کراچی میں 33 لاکھ سے زائد کمرشل و رہائشی وہ پراپرٹیز بھی شامل ہیں جو ٹیکس کے زمرے میں نہیں آتیں، اس کے برعکس اس وقت 9 لاکھ 54 ہزار رجسٹرڈ پراپرٹیز میں سے 5 لاکھ 44ہزار ٹیکس ادا کرنے اور 4لاکھ 32ہزار ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں، صوبائی وزیر نے کہا کہ پراپرٹی سروے کے وقت تمام میکنزم پورا کیا جائے، عوام تک رسائی، سروے میں آسان اور سہل زبان استعمال کی جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید