کراچی (اسٹاف رپورٹر) اولمپین جیولن تھرور ارشد ندیم نے مصروفیات کی وجہ سےبھارت میں ہونے والے بنگلورو کلاسک جیولن تھرو میں شرکت سے معذرت کر لی ہے، انہیں بھارتی اولمپین جیولن تھرور نیرج چوپڑا نے شرکت کی دعوت دی تھی ارشد ندیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بنگلورو کلاسک جیولن تھرو 20 مئی کو ہونی ہےجبکہ میرا پہلے ہی 22 مئی کو ایشین چیمپئن شپ کیلئے روانگی کا شیڈول ہے۔انہوں نے نیرج چوپڑا کا شکریہ ادا کیا ۔ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 27 مئی سے جنوبی کوریا میں شروع ہوگی۔