• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے عمرہ مسافر کی طبیعت خراب، پرواز واپس جدہ اتاری گئی

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )کراچی کے عمرہ کے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر جدہ سے روانہ ہوئی پرواز ڈیڑھ گھنٹے بعد واپس اتار لی گئی ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز پی اے 171 جدہ سے کراچی کیلئے روانہ ہوئی تو مسافر فدا حسین کی طبیعت خراب ہوگئی۔ روانگی کے 1گھنٹہ 20منٹ بعد پرواز نے واپس جدہ میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ مسافر کو جدہ ایئرپورٹ پر فوری طبی امداد فراہم کی گئی مگر طبیعت مسلسل خراب ہونے پر مسافر کو جدہ کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دمہ کے مریض کو ایئر لائن کے اخراجات پر اسپتال میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔ نجی ایئر کی پرواز پی اے 171 کے دیگر مسافروں کو کراچی پہنچا دیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید