اسلام آباد( نیوز رپورٹر):وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلے پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس قدرتی آفت سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پراپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کی سلامتی کیلئے دعاگوہوں، پاکستان اس قدرتی آفت سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔