• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا مستقبل اپنے نوجوانوں میں سرمایہ کاری پر منحصر ہے، رانا مشہود خان

کراچی(نیوز ڈیسک)اقرا یونیورسٹی کے زیر اہتمام نوجوانوں کو باوقار بنانے اور قومی ترقی کوفروغ دینے کے حوالے سے ڈیجیٹل یوتھ حب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈیجیٹل یوتھ حب میں وزیراعظم نوجوان پروگرام کے (پرائم منسٹر یوتھ پروگرام) کے چیئرمین رانا مشہودخان نے خصوصی شرکت کی۔ڈیجیٹل یوتھ حب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود خان نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل اپنے نوجوانوں میں سرمایہ کاری پر منحصر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسی لئے ہم پاکستان کی پہلی قومی نوجوان روزگار پالیسی اورقومی نوجوان اور نوجوانی پالیسی لانے جا رہے ہیں۔رانا مشہود خان نے کہا کہ یہ صرف پالیسیاں نہیں ہیں، یہ تحریکیں ہیں۔ میں اقرا یونیورسٹی سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ڈیجیٹل یوتھ حب کے ساتھ مکمل طور پر مربوط ہو جائے۔ اقرا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر اکرام نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور مستقبل کی تشکیل میں یونیورسٹی کے کردار پر زور دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ناصر اکرام کا کہنا تھا کہ ہمارے 8 کیمپسز، صنعتی روابط اور بین الاقوامی شراکتوں کے ساتھ اقرا یونیورسٹی ایک ایسی نسل کی تعمیر کر رہی ہے جو ہمت اور عزم کے ساتھ آگے بڑھتی ہے۔انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیکلٹی کے ڈاکٹر منصور ابراہیم نے نوجوانوں کو عالمی چیلنجوں کیلئے تیار کرنے کیلئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل کا تصور نہیں کر رہے ہیں ،بلکہ ہم اسے تشکیل دے رہے ہیں۔ مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ پروگرامز سے لے کر ہماری جین اے آئی لیبز اور منصوبوں تک اقرا یونیورسٹی نوجوانوں کو کامیابی کیلئے تیار کر رہی ہے۔وزیراعظم نوجوان پروگرام سندھ کے کوآرڈینیٹر فہد شفیق نے ڈیجیٹل یوتھ حب جیسے تعاون پر مبنی پلیٹ فارم کی اہمیت پر زور دیا۔
ملک بھر سے سے مزید