لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان ریلویز نے گریڈ 18کے 6 افسر وں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ، تعیناتی کے منظر سید امتیاز حسن فاروق کو ڈپٹی سی سی یم /جی سینئر ریٹ آفیسر حامد فاروق قریشی کو ڈی سی او کراچی ، ڈی سی او لاہور غلام فرید کو ڈی ٹی او /پی کراچی ، سینئر ایم ایم /ایف لاہور مس صباحت مشتاق کو ایس آر او ہیڈ کواٹر لاہور ، اے سی ایم /سی کامران علی کو اے ٹی او /اے سی او ون سکھر اور اے ٹی او /اے سی او سکھر جواد لیاقت کو اے ٹی او /اے سی او ٹو لاہور تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔