• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ جاتے ہوئے مودی نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی، پہلگام حملے کے بعد پاکستان سے نہیں گزرے

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دورہ سعودی عرب پر جاتے ہوئے پاکستان کا معمول کا کمرشل فضائی روٹ استعمال کیا، پہلگام واقعہ کے بعد واپس جاتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود نظر انداز کی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنے خصوصی طیارے "انڈیا ون" میں 22 اپریل کی صبح 8 دہلی سے روانہ ہوئے۔ ان کا طیارہ رحیم یار خان کے اوپر 36 ہزار فٹ کی بلندی سے صبح 09:26 بجے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔ معمول کے کمرشل فضائی روٹ پر سکھر سے ہوتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کا خصوصی طیارہ ڈیڑھ گھنٹہ پاکستانی فضائی حدود میں سفر کرکے تربت اور پھر گوادر سے عمان کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور امارات کو نظز انداز کرکے جدہ پہنچا۔ اسی روز پہلگام مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی پر نریندر مودی اپنا سعودیہ کا دورہ مختصر کرکے اسی رات 1 بجے جدہ سے بھارت روانہ ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید