• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا یوٹرن، چین پر ٹیرف میں کمی کا عندیہ، بات چیت کا دروازہ ہمیشہ کھلا ہے، بیجنگ

واشنگٹن ، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ ٹیرف جنگ میں یوٹرن لیتے ہوئے چینی مصنوعات پر عائد 145فیصد ٹیرف میں نمایاں کمی کا اعلان کردیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ ٹیرف کم ہوگا تاہم یہ صفر نہیں ہوگا۔ چین نے ٹرمپ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کے ساتھ بات چیت کیلئے دروازہ پوری طرح کھلا ہے، امریکا کی طرف سے تجارتی معاہدے کی خواہش اور دبائو ایک ساتھ نہیں ہوسکتے، امریکی وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے ٹیرف میں کمی کی یکطرفہ پیشکش نہیں کی ہے ۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے چین پر عائد ٹیرف میں نمایاں کمی اور فیڈرل ریزرو کے سربراہ کو برطرف نہ کرنے کے بیان کے بعد بدھ کے روز امریکا سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی رہی جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ۔دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ واشنگٹن "ابھی تک" محصولات پر بیجنگ سے بات نہیں کر رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چینی سامان پر ڈیوٹی کم کرنے کیلئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے کوئی یکطرفہ پیشکش نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید