• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کینالز معاملہ دفن کرکے انارکی ختم کرائیں، وزیراعلیٰ

سیہون شریف (نامہ نگار) وزير اعلیٰ سندھ سيد مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کینالز معاملے کو دفن کرکے انارکی ختم کرائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کوٹری سے 10ایم اے ایف پانی گزرنے کے بعد پانی بچتا ہے تو پنجاب ارسا میں پریزنٹیشن دے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ صورتحال کا آخری حل یہ ہے کہ کینال پراجیکٹ اور ارسا کے سرٹیفکیٹ کو ختم کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید