• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست سے وفاداری اسٹیبلشمنٹ کی ذمہ داری، اسے پسند وناپسند کا اختیار نہیں، مولانا فضل الرحمٰن

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ریاست سے وفاداری اسٹیبلشمنٹ کی ذمہ داری، اسے پسند وناپسند کا اختیار نہیں ، حکومت کی کارکردگی اب تک زیرو ہے، حکومتی اور ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکے،اسرائیل ایک ناجائز ملک ہے اور حیثیت ایک قابض ملک کی ہے، جمعیت علمائے اسلام فلسطین کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گی، کیا کوئی ملک بے گناہ عورتوں اور بچوں کو شہید کرتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہماری شکایت یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ مداخلت کیوں کرتی ہے اور وہ نتائج کیوں تبدیل کرتی ہے، حالانکہ فوج یا اسٹیبلشمنٹ ریاست کے تحفظ کیلئے ہے اور ریاست سے وفاداری اسٹیبلشمنٹ کی ذمہ داری ہے لیکن اسے پسند وناپسند کا اختیار نہیں ، حکومت کی کارکردگی اب تک زیرو ہے۔
اہم خبریں سے مزید