• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء کا دھرنا ختم کرنے سے انکار، نہر منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کرنیکا مطالبہ

سکھر (بیورو رپورٹ) وفاقی حکومت کی جانب سے دریائے سندھ پر نئی کینالز نکالنے کا منصوبہ واپس لینے کے اعلان کے باوجود وکلاء کا سندھ پنجاب مرکزی شاہراہ ببرلو بائی پاس پر دیے گئے دھرنے کو ختم کرنے سے انکار،منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ، زبانی و کلامی وعدہ و اعلان کافی نہیں، وزیر اعظم جو بات زبان سے کہہ رہے ہیں وہی تحریری طور پر لکھ کر دیں، پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری آج جمعۃ المبارک کے جلسہ میں کینالز منصوبہ منسوخی کا نوٹیفکیشن ظاہر کریں، ہم دھرنا ختم کردینگے وکلاء رہنماؤں کا موقف وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کے دوران ہونے الے بریک تھرو، کینالز منصوبہ واپس لینے کے فیصلہ و اعلان کے بعد کراچی بار کونسل کے صدر عامر نواز وڑائچ، سندھ بار کونسل کے صدر سرفراز میتلو ودیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہروں کی منسوخی کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔
ملک بھر سے سے مزید