اسلام آباد (جنگ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے ر ہنمائوں نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین عمران خان عوام،ملک اور قانون و آئین کیلئے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں، چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کے نام خط لکھ کر انہیں پی ٹی آئی قیادتاور کارکنوں کیخلاف درج مبینہ جھوٹے مقدمات کی حقیقت سے آگاہ کیا جائیگا ،سپریم کورٹ کے احاطہ میں لطیف کھوسہ، نیاز اللہ نیازی ، علی بخاری اور بابر اعوان وغیرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران سلمان اکرم راجہ نے کہا عمران خان کی خواہش ہے کہ قوم کے سامنے لاقانونیت کی صورتحال رکھی جائے ،حکمرانوں کی خواہش ہے یہاں قبرستان کی خاموشی ہو، بانی پی آئی 22 ماہ سے جیل میں بند ہیں ان کیخلاف درج مقدمات کی کاروائی بند کمرے میں چل ر ہی ہے یہ سب قانون سے انحراف کے مترادف ہے، انکا آزاد ٹرائل کیا جائے ، انکی کوشش ہے کہ بانی پی ٹی عوام کے سامنے نہ آ سکیں لیکن اب ہم ایک گڑھے میں گر چکے ہیں ہمیں اس گڑھے سے نکلنا ہوگا ، عمران خان کی تمام سہولیات ختم کر دی گئی ہیں ، ملاقاتیں بند ہیں ،بیٹوں سے بھی بات نہیں کروائی جا رہی ہے، آج ریاست اور عوام میں خلیج پیدا کر دی گئی ہے۔