اقوام متحدہ (عظیم ایم میاں) پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اعلامیہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ریکارڈ کا حصہ بن گیا، اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی موجودہ صدر نے پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کی 24اپریل کو ہونے والی میٹنگ کے اختتام پر جاری کئے جانے والے اعلامیہ کو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی سرکاری دستاویز کے طور پر جاری کردیا ہے ۔ یہ کارروائی اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد کی درخواست پر کی گئی۔ پاکستان نیشنل سیکیورٹی کونسل کا یہ اعلامیہ اب اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے آفیشل دستاویز کے طور پر سیکیورٹی کونسل کے 15 اراکین ممالک اور اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک کی دسترس میں ہوگا۔