• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کا قیمتوں کے اشاریے کی سالانہ شرح منفی 3 اعشاریہ 52 فیصد تک کم ہونے پر اظہار اطمینان

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حساس قیمتوں کے اشاریے (سینسیٹو پرائس انڈیکس) کی سالانہ شرح منفی 3 اعشاریہ 52 فیصد تک کم ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی اشاریے ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتری کی طرف گامزن ہیں، حکومت عوام کو بہتر ہوتے معاشی اشاریوں کے ثمرات منتقل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ 2024ء کے اسی ماہ میں حساس قیمتوں کے اشاریے کی شرح 26 اعشاریہ 94 فیصد تھی جو کہ اپریل 2025ء میں منفی 3 اعشاریہ 52 ریکارڈ کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید