اسلام آباد(رانا غلام قادر ) وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئر مین پا کستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے در میان ہونے والی ملاقات کے فالو اپ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کو نسل کا اجلاس دو مئی کو وزیر اعظم ہا ئوس اسلام آ باد میں طلب کرلیا ہے۔ سیکرٹری سی سی آئی عمر رسول نےمشترکہ مفادات کونسل سیکرٹیریٹ نے اجلاس کی طلبی کا باضابطہ نو ٹیفیکیشن جا ری کردیا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل اجلاس کی صدارت وزیراعظم کریں گے۔متعدد وفاقی وزراء،صوبائی چیف سیکرٹریز سمیت24عہدیدار اورافسران خصوصی دعوت پرمدعو ،مشترکہ مفادات کونسل کا آخری بار اجلاس 29 جنوری 2024 کو نگران دور میں ہوا تھا ،سی سی آئی کے ارکان میں چاروں صوبائی وزراءاعلی شامل ہیں۔