اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین ،عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان، یحییٰ آفریدی اور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کے نام قلمبند کئے گئے ایک خط میں اپنے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتیوں پر کے زخموں پر مرہم رکھنے اور ایکشن لینے کی استدعا کی ہے ،پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری و قانونی امور کے سربراہ سلمان اکرم راجہ نے جمعہ کے روز9 صفحات پر مشتمل خط چیف جسٹس کے چیمبر میں پہنچایا ہے،اس موقع پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ اور دیگر قیادت بھی ساتھ تھی ،"آئین کی حالت اور پاکستان میں قانون کا نفاذ" کے عنوان سے تحریر کئے گئے خط میں عمران خان کی جانب سے اپنے اوپر دو سو سے زائد فوجداری مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی اور بشری بی بی کو ملنے والی سزائے قید کواپنے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیاہے ،خط میں پارٹی کے دیگر رہنما ء شاہ محمود، یاسمین راشد، عمر سرفرازچیمہ، محمود الرشید اوراعجاز چودھری وغیرہ کاذکر بھی کیاگیاہے۔