اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس گروپ کے گریڈ 19کے افسر کنٹرولر ملٹری اکائونٹس (پنشن) لاہور ضیغم اللہ کھوسہ کا تبادلہ کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ گریڈ اٹھارہ کے پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس گروپ کے افسرعمران اختر کو او پی ایس پر کنٹرولر ملٹری اکائونٹس (پنشن) تعینات کر دیا گیا ، آڈیٹر جنرل آف پاکستان آفس نے ان افسران کے تبادلوں و تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں ، ضیغم اللہ کھوسہ کو لاہور میں ہی اویٹنگ پوسٹنگ پر رکھا گیا ہے۔