اسلام آباد (فاروق اقدس) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس جو اپنے اہلخانہ کے ہمراہ بھارت کے چار روزہ دورے پر آئے تھے واپس واشنگٹن پہنچ گئے ہیں تاہم پہلگام حملے کے بعد ان کی جو مصروفیات منسوخ ہوئیں ان میں جے پور میں ان کا سٹی پیلس کا دورہ بھی شامل تھا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اپنے آگرہ کے دورے کے دوران انہوں نے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کی خبر ملتے ہی وزیراعظم نریندر مودی سے فون پر بات بھی کی تھی اور امریکہ کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف لڑائی میں ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی تھی۔