لاہور( اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیاف کے پیٹرن انچیف پیاف میاں سہیل نثار اورچیئرمین پیاف سید محمود غزنوی کی قیادت میں وفد نے گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کی ۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پیاف کی تاجر برادری کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ا نہوں نے کہا کہ تاجروں کا ملکی معیشت میں کلیدی کردار ہے ،تاجر برادری لاکھوں افراد کو روزگار کی فراہمی کے ساتھ ٹیکسز کی ادائیگی کے ذریعے بھی ملک کے نظام کو چلانے میں بھی اپنا حصہ ڈال رہی ہے ۔ وفد میں بانی پیاف میاں شفقت علی ،سینئر وائس چیئرمین مدثر مسعود چوہدری ،وائس چیئرمین راجہ وسیم حسن ،سابقہ صدور لاہور چیمبر انجینئر سہیل لاشاری، میاں نعمان کبیر،ایگزیکٹو کمیٹی ممبران مسعود نظامی،چوہدری واجد،فرخ احسان خان،شاہ ویز طاہر ملک،عمر فاروق اور دیگر اہم کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔