• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن، گر یجویٹی کم کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

راولپنڈی ( نیوز رپورٹر) گورنمنٹ گر یجویٹ کالج آف کامرس چکوال کے ریٹائرڈ پرنسپل سخاوت حسین آزاد نے وزراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ حکومت پنجاب کا دو دسمبر 2024کا جاری کردہ وہ لیٹر واپس لیاجائے جس کی رو سے دو دسمبر 2024کے بعد ر یٹائر ہونے والے تمام سر کاری ملازمین کی پنشن اور گر یجویٹی کم کردی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس لیٹر کی وجہ سے انہیں پنشن کی مد میں45ہزار رو پے ماہانہ اور گر یجویٹی کی مد میں 27لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ظالمانہ فیصلہ ہے جسے واپس لیا جا ئے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دیگر ملازمین پر اس کا اطلاق نہیں کیا گیا جو امتیازی سلوک ہے۔ بیوہ کو دس سال تک پنشن دینے کا فیصلہ بھی واپس لیا جا ئے۔ اس سے ہزاروں ملازمین متاثر ہوئے ہیں جو انصاف کے طلبگار ہیں۔
اسلام آباد سے مزید