راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) منیجنگ ڈائر یکٹر واسا محمد سلیم اشرف نے کہا ہے کہ وزیر برائے ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلال یاسین کی ہدایت پر واسا راولپنڈی نے مو سم گرما میں پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل فرہمی کیلئے جامع حکمت عملی تیا ر کی ہے۔ واسا راولپنڈی کے شہریوں کو 5 کروڑ 10 لاکھ گیلن یومیہ پانی فراہم کر رہا ہے جبکہ ضرورت 7 کروڑ گیلن یومیہ ہے۔ قلت کو پورا کر نے کیلئے ٹیوب ویلوں کے دورانیہ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ عدالت کے حکم کے مطابق گھریلو صارفین کو پانی کے ضیاع پر 10ہزار اور کمرشل صارفین کو 20ہزار کے چالان کئے جا رہے ہیں۔