• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء برادری کی افواج پاکستان اور ملکی یکجہتی کیلئے پاکستان زندہ باد ریلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وکلاء برادری نے افواج پاکستان اور ملکی یکجہتی کے لیے پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا۔ تفصیلات کے مطابق، سٹی کورٹ کراچی کے احاطے میں ریلی کے دوران وکلاء رہنماؤں نے پرزور خطابات کیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف وکلاء سیسہ پلائی دیوار بن کر مقابلہ کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاکستان ہمارا گھر ہے اور اس کی ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ وکلاء رہنماؤں نے زور دیا کہ وکلاء برادری ہمیشہ قانون کی بالادستی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے صف اول میں رہی ہے۔ انہوں نے اس ریلی کو پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے ایک عظیم پیغام قرار دیا۔ریلی میں شریک خواتین وکلاء نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید