• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد ہائیکورٹ بار کے الیکشن، عشرت لوہار صدر، اسرارچانگ جنرل سیکریٹری منتخب

حیدرآباد(بیورورپورٹ)حیدرآباد ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات،غیرحتمی نتائج کے مطابق صدرکے عہدے پر کانٹے کے مقابلے کے بعد عشرت علی لوہار ایڈوکیٹ 734ووٹ حاصل کرکے مخالف امیدوار سے7 ووٹوں کی برتری سے جیت گئے،جبکہ مدمقابل امیدواروں کے بی لغاری نے688 اور محمد سچل آر اعوان نے 147 ووٹ حاصل کئے۔کامیابی پر وکلا کا ہائیکورٹ بلڈنگ میں جشن، آتشبازی، مٹھائیاں تقسیم کیں۔سندھ بار کونسل کی جانب سے قائم کی گئی الیکشن کمیٹی کے چئیرمین یاسر عرفات کی جانب دے جاری کردہ نتائیج کےمطابق نائب صدرکے عہدے پر نثارچنہ 1092ووٹ حاصل کرکے جیت گئے۔جنرل سیکریٹری کے عہدے پر اسرار حسین چانگ 633 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے۔

ملک بھر سے سے مزید