• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی باتوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتا، عمر عبداللّٰہ کا غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش پر ردعمل

کراچی ( جنگ نیوز)پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے پہلگام دہشت گرد حملے کی "غیر جانبدارانہ" تحقیقات کی پیشکش پر شدید ردعمل دیتے ہوئے جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ وہ ان کی باتوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔ سری نگر میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے نشاندہی کی کہ اسلام آباد نے ابتدائی طور پر اس واقعے کا انکار کیا تھا اور نئی دہلی پر "خود حملہ کا ڈرامہ رچانے" کا الزام عائد کیا تھا۔عمر عبداللہ نے کہا کہ "سب سے پہلے تو انہوں نے یہ تسلیم ہی نہیں کیا کہ پہلگام میں کچھ ہوا ہے۔ پہلے تو انہوں نے کہا کہ بھارت خود اس حملے کے پیچھے ہے۔ ایسے لوگ جو ابتدا میں ہم پر الزام تراشی کرتے رہے، اب ان کے بیانات پر کچھ کہنا مشکل ہے۔ میں ان کی باتوں کو زیادہ اہمیت نہیں دینا چاہتا۔"

اہم خبریں سے مزید