• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج آپریشن کے انتظامات مکمل، پاکستان سے پہلی حج پرواز 29 اپریل کو روانہ ہوگی

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)وزارت مذہبی امور نےحج آپریشن کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ۔پاکستان سے پہلی حج پرواز دو روز بعد 29 اپریل کو روانہ ہوگی۔ سرکاری سکیم کے تحت 89 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ پہنچایا جائے گا،آخری حج پرواز 31 مئی کو روانہ ہوگی ،پاکستان سے سرکاری حج سکیم کے تحت 342 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔پاکستان سے سرکاری سکیم کے تحت 89 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ لے جایا جائے گا۔پاکستان سے آخری حج پرواز 31 مئی کو روانہ ہوگی۔عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کا اپریشن 33 روز جاری رہے گا۔حج پروازوں کے اغاز پر پہلے 15 روز عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔پی آئی اے،سیرین ائیر،ائیر بلیو،ایئر سیال اور سعودی فضائی کمپنی حج آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید