• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے 60 خواتین کو پاکستان جانے سے روک دیا

اسلام آباد (فاروق اقدس) بھارت نے 60 خواتین کو پاکستان جانے سے روک دیا،شادیاں پاکستانی شہریوں سے ہوئی ہیں،خواتین 2 روز سے امرتسر میں پھنسی ہیں ،پہلگام میں ہونے والی دہشتگردی کے واقعے کے بعد اس کے اثرات اور مشکلات عوامی سطح پر بھی پیش آنا شروع ہوگئے ہیں بالخصوص ان خاندانوں اور شہریوں پر جن کے آبائی تعلق اور گھرانوں کے رشتے دونوں ملکوں میں منقسم ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بھارت نے پاکستان جانے والی 60 خواتین کو ملک چھوڑنے سے روک دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے روکے جانے والی 60 خواتین کی شادیاں پاکستانی شہریوں سے ہوئی ہیں،ان خواتین کے پاس پاکستان کے طویل المدتی ویزے موجود ہیں۔
اہم خبریں سے مزید