• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلقات میں بہتری، بنگلہ دیشی تاجر نے کراچی آکر مرحوم دوست کے اہل خانہ کو 17 سال بعد رقم لوٹا دی

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) ڈھاکہ میں اسٹوڈنٹ جدوجہد کے نتیجے حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تعلقات میں کافی بہتری آئی تو دونوں ملکوں کے شہریوں کی آزادانہ آمد و رفت بھی شروع ہو گئی ہے۔ ایسے میں ایمانداری کی ایک شاندار مثال بھی سامنے آئی ہے۔ جب اسد اللہ نامی بنگلہ دیشی تاجر 17 سال بعد گزشتہ ہفتے پاکستان آسکا۔ اسد اللہ کراچی کی میڈیسن مارکیٹ پہنچا اور اپنے پرانے کاروباری تاجروں میں سے عمران کو بھی تلاش کیا۔ اسد اللہ کو جب پتہ چلا کہ عمران کا انتقال ہوچکا ہے تو اس نے مرحوم کے اہل خانہ کو تلاش کیا ناکامی پر تاجر نے کراچی ہول سیل فارما ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد اسلم پولانی سے رابطہ کیا اور بتایا کہ 17 سال قبل کاروباری ادائیگی کی کچھ رقم ان کے ذمے تھی مگر دونوں ملکوں میں حالات کشیدگی پر وہ پاکستان نہیں آسکا۔ اب وہ پاکستان آیا تو عمران زندہ نہیں اور وہ اس وقت کی رقم ڈالر کے ریٹ کے حساب سے ایک لاکھ روپے اہلخانہ کو دینا چاہتا ہے۔ اسلم پولانی کے مطابق انہوں نے مختلف ذرائع سے عمران کی بیوہ کو تلاش کیا اور اسد اللہ کی دی گئی رقم ان کے بیٹے کے حوالے کر دی۔
اہم خبریں سے مزید