• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت تحقیقات کیلئے کوئی پینل تشکیل دیکر شواہد پیش کرے، خواجہ آصف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے بھارت کو چیلنج کیا کہ وہ تحقیقات کیلئے کوئی بھی پینل تشکیل دے چاہے تو یورپی ممالک کو شامل کرے، چین، امریکا اور برطانیہ کو بھی اس معاملے میں شامل کیا جا سکتا ہے، بھارت اب تک کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا ،بھارت میڈیا اور تقاریر میں الزام لگا رہا ہے، مگر تحریری طور پر ابھی تک کوئی الزام نہیں لگایا، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا وقت کیساتھ ساتھ بھارت کا بیانیہ کمزور پڑتا جا رہا ہے اور پلوامہ واقعے کے بعد فالس فلیگ آپریشن کے بارے میں کئی قابلِ اعتبار آوازیں آئی ہیں، بھارت نے اپنی کارروائیوں اور الزامات میں کوئی ٹھوس شواہد نہیں دیئے اسکے بیانیے کی ساکھ مزید تار تار ہو رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید