• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہورہا، کچھ عرصے بعد افراط زر 5 تا 7 فیصد رہنے کی توقع ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہورہا ،کچھ عرصے بعد افراط زر 5تا 7فیصد رہنے کی توقع ہے، گورنر اسٹیٹ بینک معیشت میں ہونے والی بہتری کو بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی تسلیم کیا ہے، زرمبادلہ ذخائر فروری 2023ء میں پست ترین سطح تک پہنچنے کے بعد اب 3گنا سے بڑھ چکے ہیں، فارورڈ واجبات بھی کافی کم ہوگئے ہیں اصلاحاتی ایجنڈے میں مسلسل پیش رفت سے پاکستان پائیدار معاشی نمو اور اپنے عوام کے معاشرتی و معاشی بہبود کے حصول میں کامیاب رہے گا۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے یہ باتیں عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے بہتر معاشی منظرنامے سے آگاہ کرتے ہوئے بتائیں جمیل احمد نے جے پی مورگن، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، ڈوئچے، جیفریز اور اہم کریڈٹ ایجنسیوں سمیت عالمی مالی اور سرمایہ کار اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز کے ساتھ اعلیٰ سطح کے اجلاسوں کے دوران پاکستان کے بہتر ہوتے ہوئے معاشی استحکام اور منظرنامے کی پھر تصدیق کی ہے۔ یہ ملاقاتیں واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف ورلڈ بینک اسپرنگ میٹنگز کے موقعے پر ہوئیں۔گورنر جمیل احمد نے شرکا کو پاکستان کی ٹھوس پیش رفت کے بارے میں بتایا جو اس نے معیشت کو مستحکم کرنے میں کی ہے۔ انہوں نے اس امر کو اجاگر کیا کہ محتاط زری پالیسی اور اس کے ہمراہ مالیاتی یکجائی کی پائیدار کوششوں کے نتیجے میں پاکستان میں معاشی استحکام آیا ہے۔گورنر نے اس نکتے کو اجاگر کیا کہ پچھلے دو برسوں میں عمومی مہنگائی تیزی سے کم ہوکر مارچ 2025ء میں 0.7 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو کئی دہائیوں کی پست ترین سطح ہے۔
اہم خبریں سے مزید