• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے شہر بندرعباس میں دھماکے، آگ، 14 افراد جاں بحق، 700 سے زائد زخمی

کراچی(نیوز ڈیسک)ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نے گزشتہ روز ایک مقامی اہلکار کے حوالے سے اطلاع دی کہ جنوبی ایران کے شہر بندر عباس میں واقع رجائی بندرگاہ ایک زوردار دھماکے سے لرز اٹھی۔ایرانی حکام نے کہا ہے کہ اہم بندرگاہ پر متعدد کنٹینرز دھماکوں سے پھٹ گئے جس کے نتیجے میں کم از کم 14افراد ہلاک اور516افراد زخمی ہو گئے ۔ایران کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ شہید رجائی پورٹ میں بہت بڑے دھماکے سے نقصان ہوا ۔بندرگاہ سے منسلک علاقائی عہدیدار اسماعیل مالکزادہ نے بتایا کہ دھماکہ شہید رجائی پورٹ کے ایک حصے میں ہوا ہے اور ہم آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شہید رجائی پورٹ ایران کے دارالحکومت تہران سے ایک ہزار کلومیٹر دور جنوب میں واقع ہے جبکہ صوبہ ہرمزگان میں بڑے بحری جہازوں سے کنٹینرز کو ہینڈل کرنے والی جدید ترین بندرگاہ سمجھی جاتی ہے۔ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ بندرگاہ عباس کے جنوب میں 23 کلومیٹر کے فاصلے پر آبنائے ہرمز میں واقع ہے جہاں سے دنیا کے تیل کا پانچوں حصہ گزرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید