• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو ایسے شواہد نہیں ملے جو پاکستان کیخلاف جاتے ہوں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر اینکر پرسن تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہا ہےکہ پہلگام واقعہ پر بھارت کو کوئی ایسے شواہد نہیں ملے ہیں جو پاکستان کے خلاف جاتے ہوں یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی حکومت پراعتماد ہے کیونکہ اس کا اس میں ہاتھ بھی نہیں ہے،سینئر تجزیہ کار او راینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے تو آزادانہ غیر جانبدارانہ تحقیقات کی آفر کردی گئی جو ایک اچھا اور مثبت اقدام ہے،اب پاکستان نے خود آزادانہ تحقیقات کی آفر کردی ہے تو بھارت کو اس موقع کا فوری طو رپر فائدہ اٹھانا چاہئے،شہزاد اقبال نے کہا کہ اب اگر بھارت کو یہ لگتا ہے کہ پاکستان اس میں ملوث ہے تو پھر ان کو چاہئے کہ وہ پاکستان کی اس آفر کو فائدہ اٹھائے اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کروالے تاہم مجھے نہیں لگتا کہ بھارت یہ کرے گا کیونکہ اس کے پاس اس حملے کے پاکستان کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں ہیں انڈیا نے تو پہلے کی طرح ہی کیا ہے جس طرح اس سے پہلے ایک حملے کے بعد ماحول بنایا گیا تھا یہ ابھی بھی انہوں نے کیا ہے انڈین میڈیا کا تو یہ حال ہے کہ کوئی بھی حملہ ہو اس کو ہوئے چند لمحات ہی گزرتے ہیں لیکن ان کو معلومات تمام مل جاتی ہیں یعنی ان کے جو بیانات آرہے ہوتے ہیں اس کی کوئی بنیاد نہیں ہوتی ہے ۔ وہ جیو نیوز پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس میں بھارت کو غیر جانبدارانہ تحقیقات کی آفر پر اظہار خیال کررہے تھے ۔
اہم خبریں سے مزید